اسپتالوں میں بچوں کے علاج کے مراکز قائم کیے جائینگے،وزیر صحت

صوبائی وزیر برائے صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مریضوں کو صحت کی بہتر سہوليات کی فراہمی میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے اور یہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر سندھ میں صحت کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال کراچی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کراچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور داخل مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اوران کے فوری حل کےلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے بہتر علاج کیلئے سندھ کے ہسپتالوں میں بچوں کے مراکز قائم کیے جائیں گے اور اس مقصد کے حصول کیلئے این جی اوز کا تعاون حاصل کیا جائے گا انہوں نے اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں میں بیماریوں کے خاتمے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے

پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاہم اس میں توسیع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہوليات کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے اور اس کو پورا کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں