جدید ٹیکنالوجی کے حامل دو موبائل فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

معروف چینی موبائل کمپنی ہواوے نئی نووا سیریز کے دو مزید موبائل فونز پاکستان مین متعارف کروانےجارہی ہے۔

نووا 3 اور 3 آئی کو چین ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے ، جس کے بعد اب یہ پاکستان میں بھی پری آرڈر پر دستیاب ہیں ۔

نووا 3 پراسیسر اور ریم کے لحاظ سے زیادہ طاقتور ہے، جس میں کیرین 970 پراسیسر اور چار جی بی ریم دی گئی ہے۔ جبکہ 128 جی بی تک اسٹوریج بھی صارفین کیلئے موجود ہے۔

یہ چار کیمروں والا فون ہے جس میں سے بیک پر 24 اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں، جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور دو میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے ، چاروں کیمروں میں اے آئی پاور دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں