اسنیپ چیٹ اپنے صارفین کیلئے دلچسپ سہولت متعارف کرانے جارہا ہے

میوزک جِف پرووائیڈر ٹیون موجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسنیپ چیٹ کے ساتھ ضم ہونے جارہاہے۔جس کا مطلب ہے کہ انسٹال کی جانے والی ٹیون موجی ایپ سے صارفین اپنی اسنیپ اسٹوری یا چیٹ میں کلپ بھیج سکیں گے۔

ٹیون موجی جف کسی بھی جف کے ساتھ ایک میوزک کی سطح یا آڈیوجوڑ دیتا ہے۔ ٹیون موجی جفی کی طرح کام کرتا ہے جس کےڈیٹا بیس میں آپ کوئی لفظ یا ایموجی کی مدد سے جفس کو ڈھونڈ تے ہیں۔ اپنے مطلب کی میوزیکل جف کو چننے کے بعد آپ کو یہ چننا ہوتا ہے کہ یہ آپ کہاں شیئر کریں گے اور ان آپشنز میں اسنیپ چیٹ بھی آنے والا ہے۔

کمپنی اسنیپ چیٹ کے ساتھ اس کے نئے پلیٹ فارم اسنیپ کِٹ کے زریعے ضم ہوسکتی تھی لیکن اس میں کچھ حدود تھیں۔ جبکہ ٹیون موجی گف اسنیپ چیٹ پر شیئر کی جاسکتی ہیں لیکن یہ اسنیپ چیٹ سے نہیں کی جاسکتی ہیں۔

ٹیون موجی کے سی ای او جیمز فیبریکنٹ کا کہنا ہےکہ کمپنی صرف اسنیپ چیٹ کے ساتھ انضمام پر ہی کام نہیں کر رہی بلکہ تمام میسجنگ پارٹنر کے ساتھ ملنے پر کام کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں