Bushra Ansari Pic

بشریٰ انصاری رب کا شکر ادا کرتی ہوں دل میں اب کوئی خواھش نہیں ہے

سینئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا تھا خدا کا شکر ہے رب نے بہت شہرت اور عزت دی اب
دل میں کوئی اور آرزو نہیں ہے خدا سے یہی دعا ہے کہ وہ میری دنیا اور آخرت اچھی کرے۔
انہوںنے کہاکہ میں اپنے بچوں کی شادیوں سے بھی سبکدوش ہوچکی ہوں اور اب اپنی زندگی بہت اچھے اندازمیں گزار رہی ہوں ۔
خدا نےمجھے وہ مکام دیا جس کا میں سوچ بھی نہیں سکتی بس خدا سے یہی دعا ہے کہ باکیہ زندگی آرام سے گزر جاہے.
بشری انصاری نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جتنا نام کمایا وہ کم نہیں ہے رب کا کرم ہے مجھے طنزو مزاح ، مزاحیہ ڈراموں اورشوز میں لازمی جز تصور کیا جاتا تھا اور میں نے بھی اپنی بھرپور فنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ،خدانے مجھے وہ عزت اور مقام کا درجہ دیا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی ۔
اب بس خدا دنیا اور آخرت اچھی کرے .

اپنا تبصرہ بھیجیں