اداکارہ ودیا بالن اب اندراگاندھی بنیں گی

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جلد اپنے مداحوں کو سابق بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی،وہ ویب سیریز میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بھارتی صحافی و مصنف ساگریکا گھوس کی اندرا گاندھی پر لکھی گئی کتاب’ اندرا انڈیاز موسٹ پاورفل پرائم منسٹر‘ پر ایک ویب سیریز بنائی جارہی ہے جس میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کریںگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کتاب کی طوالت کے باعث اندرا گاندھی پر فلم بنانے کے بجائے ویب سیریز بنائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں