لارڈز ٹیسٹ ،بھارتی ٹیم کے مینیو میں بیف پاستہ شامل

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے میں بھارتی ٹیم کو بیف پیش کیا گیا، لارڈز ٹیسٹ کے پل پل کی خبر دینے والے بھارتی بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھانے کا مینیو بھی شیئر کردیا۔

اس سے قبل کے کوئی تنازع ہو بی سی سی آئی نے یہ بھی کہہ دیا کہ کھانے میں بیف پاستہ کے علاوہ گرلڈ چکن ،سوپ،دال مکھنی،آلو اور باسمتی چاول بھی تھے۔

بی سی سی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانا دونوں ٹیموں کے لئے ہوتا ہے،بیف کے علاوہ بھی ڈشیں تھیں ضروری نہیں کہ بھارتی ٹیم کو بیف ہی کھانا پڑا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں